فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں پہلی بار حصہ لینے والی مراکش کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

114
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور تاجکستان کی ٹیمیں منگل کو مدمقابل ہوں گی

پرتھ۔3اگست (اے پی پی):فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023ء کے اہم میچ میں مراکش نے کولمبیا کو 1-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، شکست کے باوجود کولمبیا نے بھی پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی مراکش نے ابتدائی میچ میں جرمنی کے خلاف 6-0 گول سے شکست کے بعد اگلے تمام میچوں میں فتوحات کے بعد پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات کو پرتھ میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں مراکش کی انیسہ لاہماری نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ناٹ آئوٹ مرحلے میں مراکش کا مقابلہ فرانس سے ایڈیلیڈ میں ہوگا جبکہ میچ میں شکست کے باوجود پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی کولمبیا کا اگلے رائونڈ میں مقابلہ جمیکا کے ساتھ 8 اگست کو میلبورن کے مقام پر ہوگا۔