23.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںفیفا کا کلب ورلڈ کپ کے لئے ریکارڈ ایک بلین ڈالر کی...

فیفا کا کلب ورلڈ کپ کے لئے ریکارڈ ایک بلین ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان

- Advertisement -

زیورخ۔6مارچ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا رواں سال امریکا میں ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والوں کو مجموعی طور پر ریکارڈ ایک بلین ڈالر کی انعامی رقم ادا کرے گا۔اے ایف پی کے مطابق اس بڑی انعامی رقم کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں فیفا نے کہا کہ اسے 14 جون سے 13 جولائی تک ہونے والے ٹورنامنٹ سے 2 بلین ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔

فیفا نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ خواتین کا ایڈیشن 2028 سے ہوگا۔فیفا کے صدرگیانی انفنٹینونے کہا کہ فیفا کلب ورلڈ کپ نہ صرف کلب فٹ بال کا عروج ہو گا بلکہ یکجہتی کا ایک واضح مظاہرہ بھی ہو گا جس سے کلبوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچے گا ۔مقابلے کے لحاظ سے قطر میں 2022 کے مردوں کے ورلڈ کپ کے لئے کل انعامی رقم 440 ملین ڈالر تھی، جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2023 کے خواتین کے ورلڈ کپ کے لئے یہ 110 ملین ڈالر تھی۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ میں یورپ سے 12، جنوبی امریکا سے6اور ایشیا، افریقہ اور شمالی اور وسطی امریکا سے چار ،چار ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ ٹورنامنٹ امریکا کے 11 شہروں میں 12 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل نیو جرسی کے میٹ لائف سٹیڈیم میں ہوگا، جو 2026 کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بھی کرے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569430

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں