اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن فٹ بال کی دنیا میں بدستور نمبر ون کی حیثیت پر براجمان ہے ۔ فیفا کی جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ارجنٹائن ایک بار پھر سرفہرست ہے۔
فٹ بال کے شائقین نے اکتوبر میں 165 بین الاقوامی میچز دیکھے جن میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر، براعظمی مقابلے اور کانکاکاف نیشنز لیگ کے مقابلے شامل ہیں۔فیفا کی تازہ ترین درجہ بندی میں سرفہرست پانچ وہی ممالک ہیں جو گزشتہ ایڈیشن میں تھے، ارجنٹائن 1861.29 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد فرانس، برازیل، انگلینڈ اور بیلجیم ہیں۔
پرتگال دو درجے چڑھ کر چھٹے نمبر پر آگیا ہے اور سپین بھی دو درجے اوپر آٹھویں نمبر پر آگیا، کروشیا چھٹے سے دسویں نمبر پر آگیا۔ ہالینڈ (ساتویں) اور اٹلی (نویں) نے ٹاپ 10 میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔