فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب

77
Field Marshal Asim Munir
Field Marshal Asim Munir

راولپنڈی۔21مئی (اے پی پی):فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور بالخصوص سویلین اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے جانباز سپاہیوں اور افسران کے نام ہے، بالخصوص ان شہداء کے نام جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر دفاع کیا۔