میکسیکو سٹی۔17دسمبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نشہ آور دوا فینٹینل کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے وا لا ہتھیار قرار دینے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف فینٹینل کو مہلک ہتھیار کہنا مسئلے کا حل نہیں،اصل توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ لوگ منشیات کیوں استعمال کرتے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق شین بام …
فینٹینیل کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دینے پر میکسیکو کی امریکا پر تنقید

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔17دسمبر (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نشہ آور دوا فینٹینل کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے وا لا ہتھیار قرار دینے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف فینٹینل کو مہلک ہتھیار کہنا مسئلے کا حل نہیں،اصل توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ لوگ منشیات کیوں استعمال کرتے ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق شین بام نے کہا کہ میں نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے کہ منشیات کے استعمال کی وجوہات پر توجہ دی جانی چاہیے، صرف یہ کافی نہیں کہ کسی ایک نشہ آور شے کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دے دیا جائے۔
فینٹینل کی درجہ بندی کا تعلق ٹرمپ انتظامیہ کی مبینہ طور پر منشیات کے سمگلر ز کے خلاف مہم سے ہے جس میں مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کارروائی شامل ہے۔خیال ہے کہ یہ بحری جہاز کوکین کی ترسیل کرتے ہیں نہ کہ کہیں زیادہ مہلک فینٹینل کی جو کولمبیا یا وینزویلا سے کشتیوں کے بجائے بنیادی طور پر میکسیکو سے امریکا میں سمگل کی جاتی ہے۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے 2024 میں ملک میں نشے کی زیادتی سے ہونے والی 80 ہزار اموات کا انکشاف کیا ہے جن میں سے تقریباً 48 ہزار اموات فینٹینل کی وجہ سے ہوئیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی فینٹینل مہلک ہونے میں منشیات کی نسبت کیمیائی ہتھیار کے زیادہ قریب ہے اور اس کی تیاری اور تقسیم سے امریکی قومی سلامتی کو خطرہ ہے۔








