فیٹف ایکشن پلان کے کے باقی نکات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوششیں جاری رہے گی،بیشترنکات پرنمایاں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین

113

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) ایکشن پلان کے تمام ایریازمیں نمایاں پیش رفت پراطمیناں کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایکشن پلان کے باقی نکات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوششیں جاری رہے گی۔

انہوں نے یہ بات منگل کویہاں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی جانب سے فیٹف ایکشن پلان پر دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ ایف ایم یو کی ڈائریکٹرجنرل لبنیٰ فاروق ملک نے وزیرخزانہ کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) ایکشن پلان کے تمام ایریازمیں نمایاں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

انہوں نے وزیرخزانہ کومنی لانڈرنگ اوردہشت گردی کیلئے مالی معاونت کے خاتمہ کیلئے بہترین بین الاقوامی طریقہ کارکے مطابق بنائے گئے قوانین اوراقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فیٹف نے فروری 2020 میں ہونے والے پلینری اجلاس میں پاکستان کی کارگردگی کااعتراف کیاہے۔وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) ایکشن پلان کے تمام ایریازمیں نمایاں پیش رفت پراطمیناں کااظہار کیا ۔

اانہوں نے ایکشن پلان کے باقی نکات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔