ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):میپکوترجمان کے مطابق میپکو ریجن میں فیڈرز کی ایریا پلاننگ، کریش مینٹینینس پروگرام،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 14جنوری 2024ء (بروز اتوار)کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔
صارفین بجلی بندش کے شیڈول کے بارے میں معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pk، فیس بُک پیج MEPCO Today اور میپکو کی ایپMEPCO LIGHT سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVپیپسی کو،سورج میانی،برن یونٹ،نشتر 2،خیر پور بھٹہ اورگارڈن ٹاؤن فیڈرز سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،مظفر گڑھ سرکل کے 11KVسٹی فتح پور،رمضان المبارک
،بری شریف،شاہی ڈگر اور وکیل والا فیڈرز سے ساڑھے نو بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،11KVگجرات،ڈبی شاہ،فوصل انرجی،مبارز شہید،شریف انصاری،غازی گھاٹ اور کرمداد قریشی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،
ڈی جی خان سرکل کے 11KVاٹامک1 فیڈر سے ساڑھے نو بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک،وہاڑی سرکل کے 11KV اکرم شہید،شتاب گڑھ،غلام حسین،دلو موڑ،خالد بن ولید،گڑھا موڑ،چک لیار،مترو اور شیر شاہ فیڈرز سے نو بجے صبح سے تین بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی بندرہے گی۔