فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے دو ارب15کروڑ روپے جاری

140

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فیڈرل ایجوکیشن اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر دو ارب15کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کےلئے دو ارب20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں