23.2 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیڈرل ایمپلائز بینولینٹ اور گروپ انشورنس فنڈز نے 40 فیصد سے زائد...

فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ اور گروپ انشورنس فنڈز نے 40 فیصد سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):فیڈرل ایمپلائز بینولینٹ اور گروپ انشورنس فنڈز نے اب تک مختلف فلاحی اسکیموں سے مستفید ہونے والے40 فیصد سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایف ای بی اور جی آئی ایف نے 6 لاکھ 49 ہزار سے زائد وفاقی سرکاری ملازمین تک اپنی کوریج کو بھی بڑھایا ہے، جنہیں اب جامع فلاحی سکیموں کے تحت شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ اہم کامیابی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

- Advertisement -

ایف ای بی اور جی آئی ایف مختلف چیلنجز کا سامنا کرنے والے ملازمین کو مالی مدد اور تعاون فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جن میں طبی ہنگامی صورتحال، تعلیم کے اخراجات اور دیگر مالی مشکلات شامل ہیں۔ ایف ای بی اور جی آئی ایف کی جانب سے پیش کی جانے والی فلاحی سکیموں میں ماہانہ فلاحی گرانٹ، شادی کی گرانٹ، تدفین کے اخراجات، الوداعی گرانٹ اور تعلیمی وظائف شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں