فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد خان کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

116
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد خان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کئے ہیں، امید ہے کہ برآمد کنندگان برآمدات کا ہدف باآسانی حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار محمد خان نے کہا کہ برآمدات کے شعبے کا زرمبادلہ کے حصول میں بہت اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے حوالے سے اقدام کر کے کاروباری برادری کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے برآمدی شعبے کو مختلف مراعات دی جا رہی ہیں اور برآمدات میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات کے نتیجے میں برآمدات میں اضافے کا ہدف باآسانی حاصل ہو جائے گا۔