اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):فیڈرل بورڈ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان 12 جولائی کو کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نویں جماعت اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے نتائج کا اعلان 12 جولائی جمعہ دن 11بجے کرے گا۔