اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ری ماڈلنگ اور اپ گریڈیشن کے لئے وزارت قانون و انصاف کے منصوبہ کے لئے100ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کاتخمینہ 389.933 ملین روپے ہے، منصوبہ کی منظوری ڈی ڈی ڈبلیو پی نے 22 اپریل 2024 کو دی تھی۔ آئندہ مالی سال میں منصوبہ کی تکمیل کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےتحت100ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔