فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کی تجویز

اسلام آباد ۔6 ستمبر(اے پی پی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر …

اسلام آباد ۔6 ستمبر(اے پی پی) فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس میں تجویز کیا گیا ہے کہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کی رکن ڈاکٹر فوزیہ حمید نے تحریک پیش کی کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2016ءپیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بل کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اہم ادارہ ہے تاہم اس کے اختیارات محدود ہیں۔ اس ادارے کے گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا تقرر بھی ایف پی ایس سی کے ذریعے ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گریڈ 16 کے ملازمین کا تقرر ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوتا ہے جبکہ اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کا تقرر وزارتیں خود کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ بل کو کمیٹی کے سپرد کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ تحریک کی منظوری کے بعد ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بل پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

Leave a Reply