فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کا قابل فخر سنگ میل کامیابی سے عبور کر لیا

109
Federal Directorate of Education
Federal Directorate of Education

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے کہا ہے کہ الحمد للہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کے اشتراک سے 100 سکولوں کی سولرائزیشن کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ ہفتہ کوایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایف ڈی ای نے کہا ہے کہ کہ یہ شاندار کامیابی عمدگی، پائیداری، اور اختراعی حل کے لیے ہماری لگن کو ظاہر کرتی ہے۔

سولر پینلز کی تنصیب نہ صرف کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرے گی بلکہ ہمارے سکولوں کے لیے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم کرے گی، ہمیں امید ہے کہ یہ اقدام تعلیمی ماحول پر مثبت اثر ڈالے گا اور آنے والی نسلوں کو ایک پائیدار دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔پوسٹ کے آخر میں
#Solarization #Sustainability #Education #Innovation #Partnership” کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے گئے۔