فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے دو روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے دو روز کے لئے بند کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارے دو روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان کے ماتحت فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ہدایت جاری کی ہے کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولز اور کالجز 9 اور 10 اپریل 2026 کو بند رہیں گے۔
تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے سے اساتذہ، طلبہ اور والدین کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ مزید برآں 9 سے 13 اپریل تک شیڈول تمام داخلہ ٹیسٹ ملتوی کر دیئے گئے ہیں جنہیں اب 13 اور 14 اپریل 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔








