- Advertisement -
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت اسلام آباد میں سکولوں اور کالجز کی کل تعداد 432 ہے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تعلیم کی جانب سے بتایاگیا کہ شہری علاقوں میں سکولوں اور کالجز کی تعداد 149 اور دیہی علاقوں میں سکولوں اور کالجوں کی تعداد 283 ہے،وفاقی حکومت کے زیر انتظام ملک بھر میں کل 46 یونیورسٹیاں ہیں۔ وزارت تعلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد 31 اور نجی شعبے کی 15 یونیورسٹیاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596201
- Advertisement -