فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

117
ملک میں فیبا باسکٹ بال فار گڈ پروگرام سے خواتین کھلاڑیوںکو باسکٹ بال کھیل کی جدید تکنیک اور مہارت سیکھنے موقع ملے گا، اوج ظہور

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فیڈرل کپ 3×3 باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں بڑی تعداد میں باسکٹ بال کلبس حصہ لے رہےہیں ، اسلام آباد کے ملٹی پرپز کورٹ میں مصنوعی روشنیوں میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ میں شرکت 37ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیاہے ۔

ایونٹ کےپہلے روز کھیلے جانیوالے میچ میں اسلام آباد ہاکس نے اے کے اے کلب کو شاندار کھیل کی بدولت 34-53پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں بحریہ ٹاون سی ایچ کو ڈی ایچ اے لیکس کے ہاتھوں 43-56پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے میچ میں سپرس کلب نے ہاکس گرینز کیخلاف 34-50پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے میچ میں تھنڈرز نے ٹائٹین کو51-62پوائنٹس سے جیت اپنے نام کی ۔

سٹی ریپٹرز نے بال میجکشن کو شاندار کھیل کی بدولت 29-47پوائنٹس سے شکست دی۔ دیگر پول میچز میں سٹی ریپٹریز نے ریپٹریز وائٹ کو 31-46، بلز بی نے بال میجکشن بی کو 32-56، ہاکس بلیوز نے ہاکس گرینز کو 29-47، تھنڈرز نے جی فائیو کو 41-59، ریپٹرز ریڈ نے بلز بی کو 37-61، نیٹ ریپرز نے ٹی ڈبلیو سی کو 40-63، بحریہ اے نے میریکلرز کو 29-52پوائنٹس سے شکست دی ۔