فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے تمام پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں

85
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے چارج سنبھالتے ہی ہائوسنگ اتھارٹی کے تمام پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں ۔

اتھارٹی ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ نوتعینات ڈائریکٹر جنرل نے جمعہ کو چارج سنبھالنے کے بعدتمام ڈائریکٹرز /آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹرز کو ٹارگٹس دیئے اور ہدایت کی کہ ورک پراگریس کی3 ماہ،6 ماہ اور سالانہ رپورٹ بنا کس پیش کی جائے تاکہ ہاؤسنگ اتھارٹی نے جو وعدہ اپنے الاٹیز /سرکاری ملازمین سے کیا تھا اس راہ پر گامزن ہو سکے۔

ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے تمام مکمل/نامکمل پراجیکٹس کی تفصیلات بتائی جائیں اور خامیوں کی نشاندہی کی جائے تا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کو درپیش مسائل/رکاوٹوں کو ختم کیا جاسکے۔