اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے سیکٹر جی14 میں ترقیاتی کام مکمل ہونے پر الاٹیوں کو گھر تعمیر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ قبضہ کے لئے سارے واجبات اداکرنے ہونگے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذرائع کے مطابق فاؤنڈیشن نے سیکڑجی 14/2اور سیکڑ جی 14/3 میں مکان کی تعمیر کیلئے الاٹیوں کو کہاہے کہ وہ قبضہ کیلئے درخواست دیں اور تمام واجبات کلئیر کرنے کا این او سی حاصل کریں اور ساتھ ہی قبضہ لے کر گھر کی تعمیر شروع کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں فاؤنڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔