فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سیکٹرز G-13اور G-14میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18 اور 19 جون کو ہوگی

91
FGEHA

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد کے سیکٹر G-13 اور G-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 18 اور 19 جون کو ہوگی ۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے پیش نظر سیکٹر G-13 اور G-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کر دی تھی۔

اتھارٹی حکام نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے سیکٹرز G-13 اور G-14 میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی اب 18 اور 19 جون کو اورا گرینڈ ایونٹ کمپلیکس ای الیون میں ہوگی ۔

اس ضمن میں آکشن بروشرز فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے اسلام آباد ہیڈ آفس سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔عوام الناس اور اوورسیز پاکستانی یا ان کے مجاز نمائندے نیلامی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔