فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے ماؤ ا یریا جی 12 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

200
fedral

اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے ماؤ ا یریا جی 12 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جمعہ کو نماز فجر کے بعد شروع کیاگیا۔

ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر انفورسمنٹ ونگ نے ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ان کی ٹیم کے ہمراہ ماؤ ایریا G-12 میں تعمیر ہونے والی نئی غیر قانونی تعمیرات اور مقامی لوگوں/ لینڈ گریبرز کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ 7 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ مستقبل میں مزید غیر قانونی تعمیرات نہ کی جائیں ۔

بصورت دیگر ایف جی ا ی ایچ اے مزید کارروائی کرے گا ۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر ختم کیا جائے گا ۔