پشاور۔ 16 مئی (اے پی پی):فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کا اجلاس 17 مئی ہفتہ کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں یوتھ وزیر اعلی اور یوتھ سپیکر کا انتخاب ہوگا جس کے لیے ملک بلال آیاز کو کوآرڈینیٹر مقررکیا گیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن ملک سفیان آفریدی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
یوتھ وزیر اعلی کے عہدہ کے لئے امیدوار وں میں ایڈوکیٹ زہیب خان ، سیف الاسلام، عبداللہ اور مدثر آفریدی جبکہ یوتھ سپیکرکےعہدہ کے لئے امیدواروں میں شاکراللہ، دیدار خان، فرمان خان اور ازان السلام شامل ہیں۔