فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور برٹش چیمبر آف کامرس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فر وغ دینے کےلئے مفا ہمتی یا داشت پر دستخط

108

لاہور۔20 اکتوبر(اے پی پی )مفاہمتی ےادداشت ( اےم او ےو )سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی، دونوں ممالک میں تجارت کی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے لہذا نجی شعبے کو باہمی روابط بڑھاکر تجارت کو فروغ دینا چاہیے،ایم او یو کا مقصد دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانا اور مارکیٹ ریسرچ کا تبادلہ ہے، ایم او یو کے تحت دونوں ممالک کے درمیاں تجارتی وفود کا تبادلہ بھی ہو گا اور بزنس ٹو بزنس مےٹنگ بھی کروائی جائے گئی، ان خےالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ایف پی سی سی آئی اور برٹش چیمبر آف کامرس کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی دستاویز پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔