فیڈریکہ موغٰرینی ، پرتگال،رومانیہ اور ڈنمارک کے وزراءخارجہ کی سرتاج عزیز سے ملاقات،،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) یورپین یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور وسیکورٹی پالیسی فیڈریکہ موغٰرینی اور پرتگال،رومانیہ اور ڈنمارک کے وزراءخارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے منگولیا میں گیارویں ایشیاءیورپ میٹنگ(ای ایس ای ایم)سمٹ کے موقع پر ملاقات کی۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران یورپین یونین کی فیڈریکہ اور تینوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) یورپین یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور وسیکورٹی پالیسی فیڈریکہ موغٰرینی اور پرتگال،رومانیہ اور ڈنمارک کے وزراءخارجہ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے منگولیا میں گیارویں ایشیاءیورپ میٹنگ(ای ایس ای ایم)سمٹ کے موقع پر ملاقات کی۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بات چیت کے دوران یورپین یونین کی فیڈریکہ اور تینوں ملکوں کے وزراءخارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور اہم کردار کا اعتراف کیا اور انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔انہوں نے اقتصادی اصلاحات کیلئے پاکستان کی ٹھوس پالیسیوں کی بھی تعریف کی اور پاکستان کیساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply