فیڈل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 16تا18کی پوسٹوں پر 18 افسران کی تعیناتی کی سفارش کر دی

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) فیڈل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 16تا18کی پوسٹوں پر 18 افسران کی تعیناتی کی سفارش کر دی ۔ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری سفارشات کے مطابق وزارت پالی و بجلی کے ماتحت ادارے میں گلگت بلتستان کے حسین ‘ پنجاب کے محمد سلمان کو اسسٹنٹ انجینئرنگ ایڈوائزر (سول) ‘وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے ماتحت ادارے میں خیبر پختونخواہ کے زاہد کمال کو گریڈ 18کی پوسٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر ‘ایوی ایشن ڈویثرن کے ماتحت ادارے ائیر پورٹ سیکورٹی فورسز میں گریڈ 17کی پوسٹوں پربلوچستان کے سید ذوہیب حید ررضوی ‘پنجاب کی کنزہ خالدہ اور پنجاب کے محمد عاطف ‘ وزارت دفاع کے ماتحت ادارے میں گریڈ 16کی پوسٹوں پر سندھ کے احمد علی اور پنجاب کے سید طارق حسین ‘وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے میں گریڈ 16کی پوسٹ پر غلام قادر کو چارچ سٹاف نرس ‘وزارت مذہبی امور کے حج کمپیوٹر سیل (حج ونگ ) میں گریڈ 17کی پوسٹوں پر پنجاب کے رانا محمد ناظم خان ‘سندھ کے بہادر حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر‘فنانس ڈویثرن میں گریڈ 17کی پوسٹوں پر بلو چستان کے باری داد ‘ پنجاب کے خاور علی ‘نبیلہ کوثر ‘ ثمرین رحمان ‘ فاطمہ طارق ‘سیدہ نازش زیدی کو نیشنل سیونگ آفیسرز‘گریڈ 16کی پوسٹ پر محمد سعید کو اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کیا جائے ۔