فیڈل کاسترو نے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کو للکارا،ایرانی وزیر خارجہ

74

تہران۔ 29 نومبر (اے پی پی)ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ کیوبا کے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو نے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کو للکارا تھا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جواد ظریف نے کیوبا کے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ کیوبا کے رہنما کو ہمیشہ ہی تیسری دنیا کے ملکوں کی فکر رہی اور انھوں نے سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک کو ان طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی۔