39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںفیکٹری ورکرز کو ماہرین کی زیر نگرانی جدید طریقے سے ہنر مند...

فیکٹری ورکرز کو ماہرین کی زیر نگرانی جدید طریقے سے ہنر مند بنایا جا رہا ہے، انجیئنر محمد عثمان بیگ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 25 اپریل (اے پی پی):پرنسپل گورنمنٹ اپرینٹکس ٹرینگ سینٹر سیالکوٹ انجیئنر محمد عثمان بیگ نے کہا ہے کہ فیکٹری ورکرز اور فارغ التحصیل طلباء کو جرمنی سے تعلیم یافتہ پاکستانی ماہرین کی زیر نگرانی جدید طریقے سے ہنر مند بنایا جا رہا ہے ،جس میں کمپیوٹر کورس ،الیکٹریکل کورس ،ویلڈنگ کورس ،لیدر سٹیچنگ ، آلات جراحی اور مشین آپریٹر ومرمت شامل ہیں ان کورسز کا دورانیہ دو سال ہے جو چار سمسٹر اور دو شفٹوں پر مشتمل ہے جس میں تقریبا 300افراد ہنر مندی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کام سیکھنے والے افراد پہلے سال تھیوری ٹرینگ سینٹر اور اگلے سال پریکٹیکل فیکٹری میں کرتے ہیں اور ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے فیکٹری مالکان کی جانب سے اپنے ورکرز کو ہر ماہ 25ہزار وظیفہ دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ افراد ہنر سیکھ کر اندرون و بیرون ملک میں روزگار کما کر نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں بلکہ ملکی زرمبادلہ میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں،شہر اقبال کے باسیوں کے لیے ٹیکنیکل مہارت و علوم سیکھنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کورسز مکمل کرنے والے ورکرز کو امتحان میں پاس ہونے کے بعد باقاعدہ سرٹیفیکیٹ جاری کئے جاتے ہیں ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587812

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں