واشنگٹن ۔ 12 جنوری(اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی سرحد پر صورت حال کو ”چڑھائی“ کی نوعیت کا انداز قرار دیتے ہوئے، اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان نہیں کریں گے، جس کی بدولت انھیں طویل مدت سے عہد کردہ دیوار کی تعمیر کا ایک قانونی اختیار مل سکتا ہے۔ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق کی صدر ٹرمپ کی سربراہی میں وائٹ کے کابینہ روم میں گول میز مباحثہ ہوا، جس میں انہوں نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے وہ فی الحال، ہنگامی صورت حال کے اعلان کا ارادہ نہیں رکھتے، اور کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے جو کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ڈیموکریٹس نے بجٹ پر ووٹ سے انکار کیا ہے جس میں 5 ارب ڈالر سے زیادہ کے فنڈ کی منظوری دی جائے، جس سے میکسیکو سرحد کے ساتھ ایک مستقل باڑ تعمیر کی جا سکے؛ جب کہ ٹرمپ نے حکومتی بجٹ کے کسی دستاویز پر دستخط سے انکار کیا ہے جب تک اس میں رقوم فراہمی کا معاملہ شامل نہ ہو۔اس تعطل کے نتیجے میں جزوی سرکاری بندش جاری ہے جسے اب 21 دِن ہوگئے ہیں، جو امریکی تاریخ کی طویل ترین شٹ ڈاو¿ن ہے۔رقوم کی عدم فراہمی کے باعث وفاقی حکومت کی تقریباً ایک چوتھائی، جس میں ہوم لینڈ سکیورٹی اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ شامل ہیں، متاثر ہوئے ہیں۔ اندازاً 800000 وفاقی ملازمین کو تنخواہ نہیں مل رہی۔