- Advertisement -
کراچی۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):مہران ہائی وے کے قریب قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کی واردتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک 30بور پسٹل بمعہ رائونڈز،ایک موبائل فون،ایک موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد ولد نصیب نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -