اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں پنجاب نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے مجموعی طور پر 60 تمغے جیتے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں مجموعی طور پر 102 تمغے مختلف اکائیوں کے درمیان تقسیم ہوئے جن میں 34 گولڈ، 34 سلور اور 34 برونز میڈلز شامل ہیں۔پنجاب نے 26 گولڈ، 28 سلور اور 6 برونز میڈلز حاصل کئے اور 60 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسلام آباد نے 5 گولڈ، 3 سلوراور 16 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 24 تمغے حاصل کیے۔خیبرپختونخوا نے1 گولڈ، 1 سلور اور 5 برونز کے ساتھ 7 تمغے جیتے۔سندھ نے 1 گولڈ، 4 سلور اور 1 برونز میڈل کے ساتھ 6 تمغے حاصل کیے۔بلوچستان نے 3 گولڈ میڈلز جیتے اور پانچویں پوزیشن پر رہا۔آزاد جموں و کشمیر نے 1 گولڈ میڈل حاصل کیا۔گلگت بلتستان کی ٹیمیں کوئی تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔پنجاب شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سے سے آگے رہا جبکہ اسلام آباد کی بہتر کارکردگی نے اسے دوسری پوزیشن پر رکھا۔
دیگر اکائیوں کے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر مجموعی طور پر پنجاب کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔قائداعظم بین الصوبائی گیمز کے انعقاد سے نہ صرف کھیلوں کے فروغ میں مدد ملی بلکہ ملک کے مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی فراہم ہوا۔