قائداعظم بین الصوبائی گیمز،پنجاب نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں مجموعی طور پر 9 طلائی، 10 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لئے

210
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پہلے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کی ایتھلیٹکس ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے مجموعی طور پر 9 طلائی 10 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ پنجاب کی ٹیم نے مینز اینڈ ویمنز جیولن تھرو، مینز اینڈ ویمنز ہائی جمپ، مینز اینڈ ویمنز شاٹ پٹ، مینز لانگ جمپ، ویمنز 100 میٹر دوڑ اور 110 میٹر مینز رکاوٹوں کی دوڑ میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز میں ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیم تاحال تمام حریفوں پر بازی لئے ہوئے ہے اور اس نے گزشتہ روز مختلف مقابلوں میں نو طلائی تمغے اپنے نام کئے۔