23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںقائداعظم بین الصوبائی گیمز، پنجاب کے مبشر رضا نے سکس ریڈ سنوکر...

قائداعظم بین الصوبائی گیمز، پنجاب کے مبشر رضا نے سکس ریڈ سنوکر ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کے مبشر رضا نے سنگلز کے بعد سکس ریڈ سنوکر ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں پنجاب کے ہی کیوئسٹ عمر خان کو شکست دی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں گیمز کے آخری روز سکس ریڈ سنوکر ایونٹ کے فائنل میں مبشر رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمر خان کو بیسٹ آف سیون فریمز میں 4-1 فریمز سے زیر کر کے طلائی تمغہ حاصل کیا، مبشر کی جیت کا سکور 46-16، 47-9، 35-21، 24-28 اور 42-11 رہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83369

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں