- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کے بعد ٹیموں کے کھلاڑی اپنے، اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے، گیمز میں 8 ٹیموں کے تین ہزار مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد شامل ہیں۔ گیمز میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2608
- Advertisement -