قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال کے مردوں کے ایونٹ میں خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کی ٹیموں کی کامیابی

141
قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں کبڈی میلہ شروع ہو گیا

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں والی بال کے مردوں کے ایونٹ میں خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور بلوچستان کی کامیابی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔

لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے اسلام آباد کو 0-2 سے، آزاد جموں و کشمیر نے سندھ کو 0-2 سے، خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 0-2 سےاور بلوچستان نے اسلام آباد کو 1-2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی جبکہ خواتین کے ایونٹ میں بلوچستان نے آزاد جموں و کشمیر کو 0-2 سے، سندھ نے گلگت بلتستان کو 0-2 سے، خیبرپختونخوا نے آزاد جموں و کشمیر کو0-2 سے اور اسلام آباد نے بلوچستان کو0-2 سے ہر کر اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔

ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آبادکے کھلاڑی شامل ہیں۔