28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمقائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، انتھک محنت اور کامیابیوں کو آج...

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، انتھک محنت اور کامیابیوں کو آج بھی دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے، پی ایچ ڈی اسکالر تعظیم

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) پی ایچ ڈی اسکالر تعظیم نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، انتھک محنت اور کامیابیوں کو آج بھی دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کے ٹیلی کاسٹ کردہ ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ نے یہ بات ثابت کی کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ جیسی پروقار شخصیت برصغیر میں کہیں نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مصنفین سمیت مختلف عالمی رہنماﺅں اور دانشوروں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی صلاحیتوں اور جدوجہد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی جوان نسل کو بانی پاکستان محمد علی جناح کی سیاسی، سماجی، اقتصادی، مذہبی اور دیگر کامیابیوں کے بارے میں بتائیں۔ پاکستان کے رہنما و بانی قائداعظم محمد علی جناحؒ کی صلاحیتوں اور خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے تعظیم کا کہنا تھا کہ قائداعظم قوم کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے سیاستدان، ایک اچھے وکیل اور فلاسفر بھی تھے۔ قائداعظم کی شخصیت ایک کمال شخصیت تھی جو کثیرالجہتی شخصیت کے مالک تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82743

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں