اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 71ویں برسی کے حوالے سے فیصل مسجد اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام فاتحہ خوانی اور دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا۔ قائد کی برسی کے موقع پر فیصل مسجد میں یہ خصوصی اہتمام سال ہا سال سے کونسل کی روایات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر اہلِ پاکستان کو …
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 71ویں برسی کے حوالے سے فیصل مسجد اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد فاتحہ خوانی اور دعاﺅں کا اہتمام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 71ویں برسی کے حوالے سے فیصل مسجد اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے بعد نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام فاتحہ خوانی اور دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا۔ قائد کی برسی کے موقع پر فیصل مسجد میں یہ خصوصی اہتمام سال ہا سال سے کونسل کی روایات کا حصہ ہے۔ اس موقع پر اہلِ پاکستان کو ایک آزاد مملکت اور عالمِ اسلام کو پاکستان کی شکل میں اسلام کا ایک مضبوط قلعہ فراہم کرنے پر اُن کی عظیم سیاسی جدوجہد اور بے مثال قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کی روح کی ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ وطن کے استحکام و خوشحالی، کشمیر کی مکمل آزادی اور دنیا میں عالمِ اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس پروگرام میں پارلیمانی اراکین ، اکابرین ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ مسلم ممالک کے متعدد سفارتی مندوبین شریک ہوئے۔








