21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومیوم قائد اعظمقائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے،سینیٹر...

قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے،سینیٹر عبدالقیوم

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ عوام قائداعظم محمد علی جناح کے مقاصد کے حصول پر توجہ مرکوز کریں وہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کو ایک سماجی، فلاحی و اقتصادی ریاست بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی ایک آزاد و خودمختار ریاست کے لیے جدوجہد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے وفاق کے زیرانتظام صوبوں کی خودمختاری، اقلیتوں کے حقوق، شمال مغربی صوبوں کی ترقی سمیت موجودہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی ترقی کی بھی بات کی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خوبیوں اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے سینیٹر عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں اور انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کی بھی بات کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں