اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی)قائداعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم پیدائش منانے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور قوم کی ترقی کیلئے قائد اعظم کے سنہری اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک خود کفیل، خوشحال اور اقتصادی طور پر ابھرتے ہوئے پاکستان کا خواب دیکھا تھا لہذا انہوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے قائداعظم کے معاشی وژن کو اپنائے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط اقتصادی ملک بنانے کیلئے قائد اعظم کے ویژن پر عملدرآمد کرنا اشد ضروری ہے لہذا انہوں نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ قائد کے ویژن کو اپنانے کیلئے کوششیں تیز کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82873