21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمقائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک ورثہ...

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک ورثہ میں خصوصی تقریب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر لوک ورثہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی دارالحکومت کے مختلف کالجز کی طالبات نے منفرد انداز میں قوم کے محسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ بچوں نے ملی نغموں، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کا علاقائی رقص اور مصوری کے ذریعے تقریب میں ملکی تمام اکائیوں کا خوب پرچار کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے سماجی انصاف اور انسانی اقدار کا نقطہ نظر پاکستان کے قیام کی بنیادی وجہ بنا اور اسی وژن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے قائد کے بتائے ہوئے روشن اصولوں پر عمل پیرا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے حصول کے لیے ہمیں اپنی زندگی قائد کے بتائے ہوئے فرمودات پر گزارنی ہو گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں