قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے،کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی،سپیکر اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے بابائے قوم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے، انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ان خیالات کا …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے بابائے قوم قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح ہمیشہ ہر مشکل کے سامنے سینہ سپر رہے، انہوں نے کبھی اپنے اصولوں پر سودہ بازی نہیں کی اور نہ ہی اپنا فیصلہ کسی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی 71ویں برسی کے موقع پر کیا۔ سپیکر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ایمان۔اتحاد اور نظم ہماری تاریخ کا حصہ ہیں اور پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ صرف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قا ئد اعظم کی کا میا بی قومو ں کی تا ریخ میں ایک منفرد وا قعہ تھا جو عد م تشدداورا صولو ں پر سختی سے عمل پیر ا ہو نے پر ظہور پزیر ہو ا۔انہو ں نے کہا کہ ہم قا ئد اعظم کے رہنما اصو لو ں پر عمل کر کے ہی انہیں
شا ندار خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔