25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںقائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں این بی پی اور ایس ایس...

قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں این بی پی اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ ٹرافی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں اپنے، اپنے گروپوں میں سرفہرست ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خان ریسرچ لیبارٹریز راولپنڈی کی ٹیم 10 پوائنٹس اور حبیب بینک لمیٹڈ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ پی ٹی وی اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں