اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک میں جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائیگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میں نیشنل بینک اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں کے درمیان آج ہفتہ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل مقابلہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور حبیب بینک کی ٹیموں کے درمیان اتوار کو کھیلا جائیگا۔ تیسرا کوارٹر فائنل میچ 29 اکتوبر کو کے آر ایل اور ملتان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل میچ 30 اکتوبر کو پی ٹی وی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل مقابلے یکم اور دو نومبر کو جبکہ فائنل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔