قائداعظم ٹرافی ، بارش کی وجہ سے تین میچوں کے دوسرے دن کا کھیل بھی متاثر

100
قائد اعظم ٹرافی

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتویں راؤنڈ کے دوسرے دن صرف ایک میچ میں کھیل ممکن ہوسکا جبکہ باقی تین میچوں میں ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں لاہور وائٹس نے پوانٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم فیصل آباد کے خلاف 23 رنز بغیر کسی نقصان کے پہلی اننگز شروع کی اور 39 اوورز کی بیٹنگ میں 171 رنز بنائے اور اس کے8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے عابدعلی نے سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز سکور کیے۔فیصل آباد کی طرف سے خرم شہزاد اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں فاٹا ریجن اور پشاور ریجن کے میچ کا دوسرا دن بھی بارش کی نذر ہوگیا اور ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوسکا۔شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں ملتان ریجن اور راولپنڈی کے درمیان میچ کے دوسرے دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف6.5 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا جس میں راولپنڈی نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے تھے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی وائٹس اور لاہور بلیوز کے درمیان میچ میں بھی بارش نے کھیل نہیں ہونے دیا۔ پہلے دن کراچی وائٹس نے9 اوورز کی بیٹنگ میں21 رنز بنائے تھے اور اس کی5 وکٹیں گرچکی تھیں۔