- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کا فائنل میچ پاکستان واپڈا اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان جمعرات سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 44 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اول آنے والی ٹیم کو 25 لاکھ روپے، دوئم کو 15 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا جبکہ مین آف دی فائنل میچ، بہترین بیٹسمین آف ٹورنامنٹ، بہترین باﺅلر آف دی ٹورنامنٹ اور آل راﺅنڈر کےلئے ایک، ایک لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81948
- Advertisement -