اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم کرکٹ ٹرافی کا سپر ایٹ مرحلہ (کل) ہفتہ سے شروع ہوگا جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے،گروپ ون میں پاکستان واپڈ کا مقابلہ سوئی ناردن گیس پائپ لائینز سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ کراچی وائٹس اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان میچ یو بی ایل گراﺅنڈ نمبر1میں کھیلا جائے گا، گروپ ٹو میں کے آر ایل اور یو بی ایل کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں مدمقابل ہونگی جبکہ نیشنل بینک اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا سٹیٹ بینک آف پاکستان گراﺅنڈ کراچی میں ہوگا۔ فائنل 10 دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔