اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم رہنا ہے۔اتوار کو اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نےعظیم قائد کی 74 ویں برسی پر قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر قائم رہنا ہے،پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھنا بہت ضروری ہے جہاں جمہوریت مضبوط ہو اور آئین اور پارلیمنٹ بالادست ہو۔انہوں نے کہا کہ قائد کا سیاسی وژن اور جمہوری جدوجہد متاثر کن ہے اور ہمیں ہر مشکل میں ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔