19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومیوم قائد اعظمقائداعظم کی جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا، سینیٹر...

قائداعظم کی جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا، سینیٹر مشاہد اللہ خان

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ قائداعظم کی جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا، علامہ اقبال کی خوابوں کی تعبیر کے ساتھ جب آگے بڑھے تو مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت بنائی، نواز شریف کو پاکستان کی ترقی کی سزا دی گئی ، ملک کی سب سے بڑی جماعت جسے دنیا تسلیم کرتی ہے اس کے لیڈر کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی۔ ایف الیون میں بانی پاکستان، کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علامہ اقبال کے خوابوںکی تعبیر کے ساتھ جب آگے بڑھے تو مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت بنائی، انگریز سامراج علیحدہ ملک کے قیام میں بڑی رکاوٹ تھے، پاکستان بڑی جدوجہد، آگ و خون کو عبور کر کے بنا، ہماری مائیں،بہنوں نے اپنی عزتیں بچانے کےلئے دریا میں چھلانگیں لگا دیں۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہے، ہم سب مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر باوقار ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ نواز شریف نے معاشی ترقی اور غرت کے خاتمے سمیت توانائی کے بڑے منصوبے شروع کیے۔ انہوں نے ملک کو چار چاند لگائے، امریکہ نے پاکستان کو 70سالوںمیں 53ارب ڈالر دیا لیکن جو نقصان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہوا وہ اس سے زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82652

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں