32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومقومی خبریںقائداعظم کے اصول اتحاد ، یقین محکم ، تنظیم ہمارے لئے مشعل...

قائداعظم کے اصول اتحاد ، یقین محکم ، تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،قائد کا تصور پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعہ پورا ہو گا،پروفیسراحسن اقبال

- Advertisement -

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصول اتحاد ، یقین محکم ، تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،قائد کا تصور پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعہ پورا ہو گا۔

اتوار کو یوم قائد اعظم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ قائد اعظم عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی انتھک جدوجہد سے پاکستان حاصل کیا۔قائداعظم کے دئیے گے اصول اتحاد ، یقین محکم ، تنظیم آج ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ احسن اقبال نے کہاکہ قائد کا تصور پاکستان مضبوط معیشت کے ذریعہ پورا ہو گا۔ ہم نے قومی یکجہتی کےساتھ قائد کے خواب کی تکمیل کرنی ہے۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں قائد کے افکار ان کے لئے بہترین رہنما اصول ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=343193

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں