
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد میٹروپولیٹین کارپوریشن کی طرف سے قائداعظم محمد علی جناح اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قائداعظم کے افکار اور نظریات ہر وقت کیلئے ہیں اور ان کا وژن تمام مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علامہ اقبال اور قائداعظم کے نظریات کی روشنی میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہئے کہ کیا ہم پاکستان کے بارے میں قائداعظم کے خواب کو پورا کر رہے ہیں۔