قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء و فیکلٹی ممبران کا پارلیمنٹ ہاوس کا تدریسی دورہ

108
Quaid-e-Azam University
Quaid-e-Azam University

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے 51 رکنی وفد پر مشتمل طلباء و فیکلٹی ممبران نے پارلیمنٹ ہاوس کا تدریسی دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایوان بالاکے اعلیٰ حکام نے وفد کو پارلیمنٹ ہائوس آمد پرخوش آمدید کہا۔

وفد کو سینیٹ میوزیم کادورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد کو بینکٹ ہال میں سینیٹ کے کام طریقے کار،قانون سازی کے عمل بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں طلباءکو سینیٹ ہال کا بھی دورہ کرایاگیا۔سینیٹ حکام نے طلباءکوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔وفد نے پارلیمنٹ ہاوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ایک یادگار اور مفید تجربہ قرار دیا۔